Blog Literature Urdu

دیوانگی

دیوانگی

کس قدر زندگی نے دیوانہ کیا

خود سے اور اِس جہاں سے بیگانہ کیا

کیا عجب زندگی لوٹ آئے کبھی

جس کے حسنِ طلب نے پروانہ کیا

کیوں الجھتے ہو الفاظ کے کھیل میں

ہم نے الفاظ کا کیوں نذرانہ کیا

نہ ہمیں کچھ خبر، نہ تمہیں کچھ پتا

یونہی ہم کو جہاں نے دیوانہ کیا

فطرتِ بمثل لے کے آئے تھے ہم

اِس جہاں نے اُسی سے بیگانہ کیا

!میں معطر نہیں ہوں وگرنہ اے جاں

مجھے اپنے ہی دل نے دیوانہ کیا

کراچی، ۵ جون ۲۰۱۱

Last Updated on April 27, 2021 by ANish Staff

Leave a Reply