حاصلِ سرگزشت
کسی کو یاد نہ کر اِتنا کہ یادیں درد دیتی ہیں
کسی کو یاد رکھنے کی
یہ غلطی پھر نہیں کرنا
میری اے جانِ تمنا
کسی کو یاد کرنے سے
فقط آزار ملتا ہے
اور باقی کچھ نہیں ملتا
نہیں تو کرکے دیکھو تم
تمہیں افسوس پھر ہوگا
میری مانو تو بُھلا دو
وہ وعدے، پیار کی باتیں
جسمیں کٹتی ہیں سب راتیں
بہت تکلیف دیتیں ہیں