Sale!

بغاوت کی لہر ابوذرؓ میں اور سے

$10.00

  • File Size: 2.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 11, 2016
  • Language: Urdu

Description

بغاوت کی لہر ابوذرؓ میں اور سے

ابوذرؓ سرور دوجہاں کے وہ واحد صحابی ہیں۔ جس کے لیئے آپؐ نے ارشاد فرمایا، ’’ زمین نے اپنی پیٹھ پر ایسے شخص کو نہیں اُٹھایا نہ آسمان نے ایسے شخص پر سایہ کیا جو ابوذر سے ذیادہ سچا ہو‘‘، وہ مردِ حُر جس نے کلمہ کفار و مشرکین مکہ کے سامنے ببانگِ دُہل پڑھنے پر مار کھائی تو عدلِ الہی اور انصافِ اسلامی کی یاد دھانی پر اپنے حبیبؐ کے دیار سے جلاوطن ہوا اور امارت اور ملوکیت کے خلاف سراپا احتجاج یہ بزرگِ کبیر بے پالان شُتر پر واپس مدینہ اور بالآخر ربزہ جلاوطن ہوئے۔ اس حال میں داعی اجل کو لبیک کہی کہ سیاہ موت و حالتِ وحشت و تنہائی میں احد احد کے ترانوں سے آج بھی صحرائے ربزہ گونج اُٹھتی ہے۔

امارت و ملوکیت کے خلاف فرزندِ اِسلام ابوذرؓ کی آوازِ بغاوت تا ابد حُریت پسندوں کو اسلامِ محمدیؐ اور اسلامِ اُموی میں فرق اور امتیاز کراتی رہے گی۔ اس بغاوت کی نفسیاتی تعبیر اور تشریح مصنف کی عقیدت، محبت، حقیقت و دلیل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اور اُسی راہ کے سالک کی حیثیت سے بار بار سیر ہے۔ جس کے آخر میں شہادت اور سیاہ و سُرخ موت کی وادی کا رہ گزر ہے۔ جو کہ یقیناً ہر حُریت پسند کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہے کوئی جو ابوذر بن کر اس شامی و کوفی ایوانوں کو لرزا دے؟

Reviews

There are no reviews yet.

Only logged in customers who have purchased this product may leave a review.