شرحِ خُطباتِ فاطمیہؑ

Sale!

$3.00

  • File Size: 2.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 11, 2017
  • Language: Urdu

Description

شرحِ خُطباتِ فاطمیہؑ

مکتبِ تشیع و ولایت کی بنیاد و اساس خُطباتِ فاطمیہؑ ہیں اور تا انقلابِ مہدیؑ یہی موسس و اساس رہے گا۔ اسلام ناب محمدیﷺ کے اُصول و منابع جس مصحف فاطمہؑ کی تلاش میں دُنیا جہاں سرگردان ہیں وہ خطباتِ فاطمیہ میں اپنی جھلک دکھا رہی ہیں۔ سیدہ فاطمہ زہرا کی شان میں اس سے ذیادہ اور کیا کچھ کہا جا سکتا ہے کہ سرورِ دوجہاںﷺ جس کے آنے پر کھڑے ہو کر استقبال کریں۔ جو اُمِ ابیہا ہیں۔ جو معدنِ رسالت و امامت و ولایت ہیں۔ جو عصمتِ کبرٰی اور سرِ خُدا ہیں۔

جس کی عظمت و بلندی کے بارے میں سوچا جائے تو عقلیں دھنگ رہ جائیں۔ اور سوچیں رُک جائیں اور دل کی دھڑکن بند ہونے لگیں۔ اسلام کی اولین ستون اور سرورِ دوجہان ﷺ کی چین بتول، خدیجہ کے عزت و ہمت و حوصلے کی آئینہ دار کو جو دُکھ و درد اُمتِ آخری نے دئیے وہ تا قیامت احرار کے دلوں کو چھلنی کرتے رہینگے۔ آپؐ کی اس دنیا سے رُخصت ہونے کے بعد جو مصائب و آلام سیدہ پر ڈھائے گئے وہ تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جو کہ تاریخ کا ہر طالبعلم غمگین اور پُر نم آنکھوں سے پڑھے گا اور سمجھنے کی کوشش کرے گا۔

یہ شرح اُُن خُطبات کا ہے جو کہ سیدہ طاہرہ نے اپنی زبانِ مبارک سے ارشاد فرمائے اور تاریخِ بشریت نے امانتاً ہم تک پہنچائے۔ درِ زہرا کے ایک ادنیٰ خادم کی حیثیت سے شارح نے اپنے علم و فہم و شعور و آگاہی کے تناظر میں سیدہ کے خُطبات کو نفسیاتی نقطہ نظر سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

Leave a Reply