شرحِ خُطباتِ ثانی زہرا زینب بنتِ علیؑ

Sale!

$7.00

  • File Size: 2.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 11, 2009
  • Language: Urdu

Description

شرحِ خُطباتِ ثانی زہرا زینب بنتِ علیؑ

شرحِ خُطباتِ زینبیہ ـ ثانی زہرا زینب بنتِ علی۔۔۔ کون زینب؟ ظُپم کے ایوانوں پر لرزا طاری کرنے والی، زنجیروں میں جھکڑی ثانی زہرا اپنی ماں فاطمہ بنتِ محمدﷺ کے عزم و ہمت، والدِ محترم کی طرح شجاعت و خطابت کے جوہر بکھیرتے ہوئے اسلامِ نابِ محمدیؐ اور اسلامِ اُموی کے امتیاز کو ظاہر کرتے ہوئے، اپنے وقت کے سُپر پاور کو گھٹنے ٹھیکنے پر مجبور کرنے والی ایک نا قابلِ یقین حقیقت جس کے متعلق اقبال کہتے ہیں

حدیثِ عشق دو باب است کربلا و دمشق

یکے حُسین رقم کرد دیگری زینب

اور ڈاکٹر علی شریعتی کہتے ہیں۔ ’’جو شہید ہو گئے اُنہوں نے کارِ حُسینی انجام دیا، جو بچ گئے اُنہیں کارِ زینبی انجام دینا ہے۔ اور جو یہ دونوں کام نہ کر سکتے ہوں تو وہ یزیدی ہیں‘‘۔ آج کے اس کوفی اور شامی دنیا کو اِن خطبات کی ضرورت ہے۔ جو غیر جانبداری اور بلواسطہ ظُلم اور ظالم کی طرفداری کر رہے ہیں۔ جب رزمِ حق و باطل گرم ہو اور انسان اپنی بساط کے مطابق حق و حقیقت کا ساتھ نہ دے تو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ اعمال و افعال میں مسلم ہے یا غیر مسلم۔

اگر وہ ظُلم و ظالموں کا براہ راست حامی و ناصر ہے یا اپنے فعل و کلام میں مظلوم کا طرفدار نہیں تو بلاخر انہی میں شامل ہو جاتا ہے۔ اور قران میں اللہ کا واضح ارشاد ہے کہ وہ ظالموں سے محبت نہ کرتا۔

Leave a Reply