Sale!

دل جلے کے خُطوط

$20.00 $18.00

  • File Size: 5.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 12, 2019
  • Language: Urdu
  • Author: Muattar Ali

Out of stock

Categories: , Tag:

Description

جوانی کے پُر بہار دور کی انمول یادوں پر مشتمل ایک نوجوان، شاعر، ادیب اور مصور کے خطوط جو ابتدا میں فقط انفرادی نوعیت کے تھے مگر جوں جوں عمر بھڑتی گئی سماجی، سیاسی اور اجتماعی

بنتی گئیں۔

جوانی کی پُر بہار یادوں سے لبریز محبت و عقیدت، سیاست و حُکومت، تجارت، فن و مہارت سے منسلک چوٹی کے لوگوں کے نام صاحبِ قلم کے کُھلے خط جو کہ وقتاً فوقتاً شائع ہوتے رہے اس ادارے کی کاوشوں سے یکجا کتابی صورت میں قارئین کے لئے پیشِ خدمت ہیں۔

مصنف ’’اعترافاتِ باغی‘‘ میں رقم طراز ہیں۔ ’’ یہ سچ ہے کہ اگر انسانیت کی محبت آڑے نہ آتی تو آج حُکومت میں بیٹھ کر قوموں کے تقدیروںکے فیصلے کر رہے ہوتے۔ مگر علم کے ادنیٰ سے طالب کی حیثیت سے پروردگار نے انبیاء ؑ کے وراثت کا طلبگار بنا کر جباروں اور قہاروں کے ذلالت و رزالت سے بچائے رکھا‘‘۔

ان خُطوط میں مذہبی، سیاسی، تجارتی، فنی و ہنر مند رہبروں اور رہنماؤں کے نام عالمی و علاقائی اُمور پر مبنی اپنے افکار و تجربات کی روشنی میں مسائل اور اُنکا حل پیش کیا ہے اور اُنہیں دعوت دی ہے کہ وہ بھی اِن مسائل پر اپنے سماجی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے اس کے راہ حل کی کوششیں کریں۔ ان عالمی مسائل میں غُربت، بیروزگاری، فلسطین، کشمیر، تبت، اور ماحولیات شامل ہیں۔ جس سے ساری دُنیا کے انسان متاثر ہو رہے ہیں۔

یہ خطوط ۲۰۰۷ سے لے کر ۲۰۲۰ کے اوائل تک مختلف دوستوں، قومی اور بین الاقوامی شخصیات، اداروں اور ممالک کے سربراہان، ادیب، شاعر، مصور، اور فنکاروں کے نام کھلے خط لکھے اور اُسے یہ ادارہ پہلی مرتبہ شائع کر رہا ہے۔

سوالات

یہ کتاب کاغذ پر چھپی ہے؟

نہیں۔ یہ کتاب صرف پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہے۔

کیا اس ویب سائٹ کے علاوہ یہ کتاب کسی اور جگہ دستیاب ہے؟

جی نہیں۔ ابھی تک یہ صرف اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جیسے ہی کسی اور جگہ یہ دستیاب ہونگی تو ہم اپنے معزز قارئین کو آگاہ کرینگے۔

یہ کتاب کیسے خریدی جا سکتی ہے؟

جیسے ہی آپ ہمارے اکاونٹ میں فنڈز ٹراسفر کرتے ہیں۔ تو آپکو معلومات فراہم کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کی معلومات ہماری کسٹمر سروس کی طرف سے تصدیق ہوتی ہیں۔ تو آپ کو کتاب آپ کی فراہم کردہ ایمیل پر بھیج دی جاتی ہے۔

کتاب پاسورڈ کے ذریعے کیوں محفوظ کی گئی ہے؟

آن لائن پائریسی کی وجہ سے ہم اپنے، اپنے مصنفین اور معزز قارئین کی پرائیویسی کے پیشِ نظر ہر قاری کو اک نیا پاس ورڈ فراہم کرتے ہیں۔

یاد رکھئیے قارئین معطر علی کی تمام کتب صرف اور صرف ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو کہیں بھی اور جگہ سے ملیں تو وہ پائریٹ کاپی ہوگی جس کے کالٹی اور معیار کی ہم گارنٹی نہیں لے سکتے۔ جو کہ سائبر کرائم ہے اور سزا اور جرمانے کا باعث ہے۔ اس حوالے سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم گوگل یا کسی بھی دوسرے سرچ انجن کو رپورٹ کر کے اُس سٹور یا ویب سائٹ کے خلاف قانونی کاروائی کر سکیں۔ یاد رکھیں ہماری ہر کتاب ہر ایک قاری کے لیے ایک الگ پاسورٹ کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ جو کہ عمر بھر کے لیئے اُن کے لیے فری ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی قاری جان بوجھ کے اپنا پاسورڈ لیک کر دے تو وہ زندگی بھر کے لیئے ہماری سٹور سے بین ہو جاتا ہے۔ اور وہ پھر ہمارے سٹور پر کوئی بھی چیز خرید یا بھیچ نہیں سکتا۔ لہذا اپنے پاسورڈ کو سنبھال کے رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص سے اسے شیئر نا کریں۔ ایک بار آپ کتاب لے لیں تو وہ زندگی بھر آپکا رہے گا۔ جب بھی آپ وہ دوبارہ پڑھنا چاہیئں گے تو اپنے بل کی تفصیلات بتا کر اُس کتاب کی نئی کاپی آپ کو ارسال کر دی جائے گی۔ کتاب گُم ہونے یا پاسورٹ بھول جانے کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔