Sale!

مخزنِ درد

$14.00 $12.00

Product details

  • File Size: 2.0 MB
  • Length: 133 pages
  • Publisher: ANish Publications (November 11, 2019)
  • Publication Date: November 11, 2019
  • Language: Urdu

Description

مخزنِ درد علی معطر کی تیسری کاوش ہے جو کہ دردوں کے منبع کی تلاش میں ذات و کائنات کے اسرار و رموز سے اس کے اطراف و جوانب کے گرد چکورانہ دھمال کی عکاسی ہے۔ باکمال شاعر کے ریگزروں جیسے الفاظ اس کے خُون جگر سے گندھے ہوئے ہیں۔ یہی وہ الفاظ ہیں جو اُنہوں نے اپنی دوسری کاوش کے انتساب میں لکھے۔ اب کی بار دردوں کی آمیزش کے ساتھ حسین لمحات کی آویزش بھی شاملِ حال ہے۔

یہاں بھی جاناں سے ابتدا کرکے خُطوط جلانے پر انتہا ہے۔ جانے محبت کے اور کتنے روپ و بہروپ محبت کرنے والے بیتاب دلوں کو تڑپاتے رہیں گے؟ اور کتنے خوابوں کو تعبیر ملتی رہے گی۔ اور کتنے خواب مٹی میں ملیں گے۔ جب صلیبِ عشق خوار ہونے لگیں اور جب کوئی بھی رسم نہ نبھائی جائے۔ جب ایک رات تماشائی بنا کر محفلِ ہستی میں صنمخانہِ دل ایک دلِ مضطر کے لیے وا ہو۔ جب خُدا سے خُدایا کب تک کے ذریعے سوالات ہوں۔ تو ہم سوچتے ہیں کہ مخزنِ درد کی بات ہو رہی ہے۔

اس زُبانِ دل کی جستجو قاری کو انجان راہوں کی مسافت میں انجان راہی بنا کر ہی چھوڑتی ہے۔ جذبوں کی فراوانی اور مقدس رستوں کی دیوانی یہ تحریریں اُردو نئی شاعری کی روایات کی امین اور جدت و بغاوتِ علم و نظر کی رہین ہیں۔ پڑھئیے اور شاعر و ادارے کو داد دیجیئے۔