Sale!

مذہب اک نفسیاتی جائزہ

$40.00 $38.00

  • File Size: 5.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 12, 2019
  • Language: Urdu
  • Author: Muattar Ali

Out of stock

Category: Tag:

Description

مذہب، نفسیات اور انسانیت مصنف کے وہ تین پسندیدہ موضوعات ہیں جو بقول مصنف کے اُس کے زندگی کی اساس ہیں۔ اعترافات باغی میں کہتے ہیں۔ ’’میری زندگی سے یہ تین چیزیں نکال دیں تو فقط گوشت پوست کا اک لوتھڑا ہوں۔ جو کسی بھی جانب لُڑکھ جائے بس لُڑھکتا ہی چلا جائے‘‘۔

یہ کتاب مصنف کے پی ایچ ڈی مقالے کا ایک اجمالی خاکہ ہے جو کہ مقالے جتنا خُشک اور ادق نہیں۔ تحقیقی مقالے میں جو باتیں نہ ہو پائیں۔ فاضل مصنف نے عام قارئین کے فائدے کے لیے عام فہم انداز میں ادبی چاشنی کے ساتھ رقم فرمایا ہے جو کہ مذہب کے جدید نفسیاتی نظریات اور فاضل محقق کے بطورِ ماہرِ نفسیات سالہا سال کے سینکڑوں موکلوں اور مریضوں کے مشاورانہ تجربات کا عملی اور عینی مُشاہدہ، تجزیہ اور لائحہ عمل ہے۔

کتاب کے الفاظ خُود ہی اپنے تعارف کے لیے کافی ہیں۔ مزید معلومات کتاب کے مندرجات میں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔

سوالات

یہ کتاب کاغذ پر چھپی ہے؟

نہیں۔ یہ کتاب صرف پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہے۔

کیا اس ویب سائٹ کے علاوہ یہ کتاب کسی اور جگہ دستیاب ہے؟

جی نہیں۔ ابھی تک یہ صرف اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جیسے ہی کسی اور جگہ یہ دستیاب ہونگی تو ہم اپنے معزز قارئین کو آگاہ کرینگے۔

یہ کتاب کیسے خریدی جا سکتی ہے؟

جیسے ہی آپ ہمارے اکاونٹ میں فنڈز ٹراسفر کرتے ہیں۔ تو آپکو معلومات فراہم کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کی معلومات ہماری کسٹمر سروس کی طرف سے تصدیق ہوتی ہیں۔ تو آپ کو کتاب آپ کی فراہم کردہ ایمیل پر بھیج دی جاتی ہے۔

کتاب پاسورڈ کے ذریعے کیوں محفوظ کی گئی ہے؟

آن لائن پائریسی کی وجہ سے ہم اپنے، اپنے مصنفین اور معزز قارئین کی پرائیویسی کے پیشِ نظر ہر قاری کو اک نیا پاس ورڈ فراہم کرتے ہیں۔