Sale!

شرحِ خُطبات ثانی زہرا زینب بنتِ علی

$25.00 $23.00

  • File Size: 5.0 MB
  • Length: 200 pages
  • Publisher: ANish Publications
  • Publication Date: November 12, 2019
  • Language: Urdu
  • Author: Muattar Ali

Out of stock

Categories: , , Tag:

Description

شرح خُطباتِ زینبیہؑ ثانی زہرا زینب بنتِ علیؑ از قلم معطر علی

ظُلم کے ایوانوں پر لرزا طاری کرنے والی، زنجیروں میں جھکڑی ثانی زہراؑ اپنی ماں فاطمؑہ بنتِ محمدﷺ کے عزم و ہمت، والدِ محترم کی طرح شجاعت و خطابت کے جوہر دکھاتی ہوئی اسلامِ نابِ محمدی ﷺ اور اسلامِ اُموی کے امتیاز کو ظاہر کرتی ہوئی، اپنے دور کی سب سے بڑی قوت و طاقت کو گھٹنے ٹھیکنے پر مجبور کرنے والی ایک ناقابلِ یقین حقیقت، جس کے بارے میں اُستادِ محترم محمد   اقبال کہتے ہیں کہ عشق کے دو باب ہیں۔ ایک حُسینؑ رقم کر چکے ہیں اور ایک کو زینبؑ نے اپنے الفاظ سے رقم کیا یے۔

اور ڈاکٹر علی شریعتی کہتے ہیں کہ ’’جو شہید ہو چکے اُنہوں نے کارِ حُسینی انجام دے دیا۔ جو بچ گئے اُنہوں نے کارِ زینبی انجام دینا یے۔ اور جو یہ دونوں کام نہ انجام دے سکتے ہوں۔ وہ یزیدی ہیں۔‘‘ ـــ

آج کی اس کوفی و شامی دُنیا کو اِن خُطبات کی ضرورت ہے۔ جو غیر جانبداری اور بلواسطہ ظُلم اور ظالم کے طرفدار بنے ہوئے ہیں۔ جب رزمِ حق و باطل ہو اور انسان اپنی بساط کے مطابق حق و حقیقت جا ساتھ نہ دے تو اِس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا کہ وہ اعمال و افعال میں مسلم ہے یا غیر مسلم۔ اگر وہ ظُلم و ظالموں کا براہِ راست حامی و ناصر ہے۔ یا پھر اپنے قول و فعل میں مظلوم کا مددگار نہیں تو بلاآخر اُنہی میں شامل ہو جاتا یے۔ اور خُدا کا قرآن میں واضح ارشاد ہے کہ وہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا۔

یہ کتاب ہر صاحبِ ضمیر جس میں تھوڑی بہت بھی غیرت و حمیت و حُریت باقی ہے کے لیے مشعلِ راہ ہے اور شہادت کے آرزو مندوں کے لیے مینارہ نور ہے۔ اِس کتاب میں مصنف نے انقلابِ کربلا کا پسِ منظر اور پیشِ منظر پیش کرنے کے بعد علیؑ جیسے باپ کی زینت بننے والی عدیلہ بنی ہاشم، مدافعِ اسلام و امامت و ولایت جنابِ سیدہ اولیہ مکرمہ ثانی زہرا کی زندگی، جدوجہد، انقلابِ کربلا میں کردار اور بحیثیتِ سالارِ کاروانِ عشق و اولادِ نبویﷺ کربلا، کوفہ، شام، پھر کربلا، مدینہ، مصر اور پھر شام میں شہادت اور مضمراتِ جدوجہد کا تفصیلاً ذکر کیا ہے۔ ہر باضمیر انسان کے لیے بالخُصوص وجودِ زن کے لیے جو اپنے لیے اُسوہ کامل کی تلاش میں ہیں۔ تو بحیثیتِ بہن ثانی زہرا کی پیروی کر سکتی ہے۔

سوالات

یہ کتاب کاغذ پر چھپی ہے؟

نہیں۔ یہ کتاب صرف پی ڈی ایف فائل میں دستیاب ہے۔

کیا اس ویب سائٹ کے علاوہ یہ کتاب کسی اور جگہ دستیاب ہے؟

جی نہیں۔ ابھی تک یہ صرف اسی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ جیسے ہی کسی اور جگہ یہ دستیاب ہونگی تو ہم اپنے معزز قارئین کو آگاہ کرینگے۔

یہ کتاب کیسے خریدی جا سکتی ہے؟

جیسے ہی آپ ہمارے اکاونٹ میں فنڈز ٹراسفر کرتے ہیں۔ تو آپکو معلومات فراہم کرنی پڑتی ہیں۔ جیسے ہی آپ کی معلومات ہماری کسٹمر سروس کی طرف سے تصدیق ہوتی ہیں۔ تو آپ کو کتاب آپ کی فراہم کردہ ایمیل پر بھیج دی جاتی ہے۔

کتاب پاسورڈ کے ذریعے کیوں محفوظ کی گئی ہے؟

آن لائن پائریسی کی وجہ سے ہم اپنے، اپنے مصنفین اور معزز قارئین کی پرائیویسی کے پیشِ نظر ہر قاری کو اک نیا پاس ورڈ فراہم کرتے ہیں۔

یاد رکھئیے قارئین معطر علی کی تمام کتب صرف اور صرف ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو کہیں بھی اور جگہ سے ملیں تو وہ پائریٹ کاپی ہوگی جس کے کالٹی اور معیار کی ہم گارنٹی نہیں لے سکتے۔ جو کہ سائبر کرائم ہے اور سزا اور جرمانے کا باعث ہے۔ اس حوالے سے ہمیں آگاہ کریں تاکہ ہم گوگل یا کسی بھی دوسرے سرچ انجن کو رپورٹ کر کے اُس سٹور یا ویب سائٹ کے خلاف قانونی کاروائی کر سکیں۔ یاد رکھیں ہماری ہر کتاب ہر ایک قاری کے لیے ایک الگ پاسورٹ کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ جو کہ عمر بھر کے لیئے اُن کے لیے فری ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی قاری جان بوجھ کے اپنا پاسورڈ لیک کر دے تو وہ زندگی بھر کے لیئے ہماری سٹور سے بین ہو جاتا ہے۔ اور وہ پھر ہمارے سٹور پر کوئی بھی چیز خرید یا بھیچ نہیں سکتا۔ لہذا اپنے پاسورڈ کو سنبھال کے رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص سے اسے شیئر نا کریں۔ ایک بار آپ کتاب لے لیں تو وہ زندگی بھر آپکا رہے گا۔ جب بھی آپ وہ دوبارہ پڑھنا چاہیئں گے تو اپنے بل کی تفصیلات بتا کر اُس کتاب کی نئی کاپی آپ کو ارسال کر دی جائے گی۔ کتاب گُم ہونے یا پاسورٹ بھول جانے کی وجہ سے پریشان نہ ہوں۔