Blog Literature Urdu

شورشِ دل

شورشِ دل

شورشِ دل کے غم میں زندہ ہوں

یہی میری اساس ہے جانم

تمہیں اس کا احساس ہے جانم

مجھے بھی کچھ تو پیاس ہے جانم

پلا دے جامِ لب، شعور کا جام

یہ انتظار ہے پل پل کا عذاب

میں توڑ سکتا نہیں تازہ گلاب

آتش ِغم ہے، پیار ہے میرا

ابھی صنم بھی یار ہے میرا

قدم قدم پہ دار ہے میرا

میری خطا بتا، جفا کر تو

تیرا عاشق ہوں، کچھ حیا کر تو

شمع!کیا زندگی ہماری ہے؟

زندگی سے بھی موت پیاری ہے

آگ سینے میں ہے، سر پہ ہے، نگاہوں میں ہے

جان! اب تیری محبت میری باہوں میں ہے

سراپا سوز ہوں میں بھی، تو بھی شمعِ من
ذرا تفصیل سے بتا کیا ہے قصہِ من؟

Leave a Reply

Ready to get started?

Are you ready
Get in touch or create an account.

Get Started