زندگی میری
میں اس سے پہلے بھی
تیری باہوں سے جا چکا ہوں
میں وادئِ موت سے آچکا ہوں
خبر نہ لمحے کی تھی نہ دل کی
کہ دل کن راہوں میں چھوڑ آئے
ہم کن کی باہوں کو توڑ آئے
یہ زندگی ہے کہ روشنی ہے
ہرپل، ہر سمت جو چھا رہی ہے
یہی کیا اپنی خُلدِ بریں ہے
یا پھر یہ شعلہِ آتشیں ہے
جو آگ ہے وہ، اس آگ میں ہوں، وہ آگ میں ہوں
جو زندگی کے تمام رستوں میں جل رہی ہے
جو زندگی ہے۔۔۔
نوائے راز