یہ ہلکی بارش یہ سرد موسم
کسی کی غم میں نڈھال آنکھیں
تڑپ رہا ہے یہ دلِ مضطر
وہ کس طرح تھیں ملال آنکھیں
لہو یہ دل کا جمے گا کب تک
رہیں گی کب تک نڈھال آنکھیں
کوئی تو مر کے جئے گا اس سے
کرینگی کچھ یوں کمال آنکھیں
معطر کیونکر رولائیں تم نے
یہ کر رہی ہیں سوال آنکھیں
دسمبر ۲۰۱۱ ۳۰
کراچی