kalam e muattar
Urdu,  شاعری

وقتِ رُخصت

وقتِ رخصت کہا اُس سے

مجھے تم یاد آؤگی

!قسم تیری، میری اے جان

کہو نا کیا کروگی تم؟

مجھے ہے چھوڑ کے جانا

یہ رشتہ توڑ کے جانا

اِن لمحوں کی محبت میں

اِن لمحوں کی ہی چاھت میں

مجھے کچھ دور جانا ہے

مجھے ضرور جانا ہے

کسی ویران بستی میں

کسی انجان بستی میں

میں تھوڑی دیر ٹھرونگا

تمہیں دیکھونگا اور پھر لوٹ جاونگا

کیا میرے پیار کی خاطر

تم مجھ سے ملنے آؤگی؟

مجھے تم یاد آؤگی۔۔۔۔

علی معطر

Leave a Reply