Aromanish
0

یادیں

October 14, 2026

یادیں

آہ! یہ یادیں

کتنی ظالم بھی ہوتی ہیں

بس تھوڑی یاد رہتی ہیں

اور اکثر بھول جاتی ہیں

اِنہیں اسیر کرنا ہے

کچھ تو تحریر کرنا ہے

کاغذ کے چہرے پر جانم

آہ! وہ کچھ اَن کہے لمحے

وہ لمحے جن کی آمد پر

ہم خود کو دیوتا سمجھیں

وہ جن میں ہم زمانے کے

سکندر بن سے جاتے ہیں

وہ جن میں پیار کے تلخ و شریں رنگ

چار سُو بکھرتے ہیں

وہ جن میں ہم زمانے کے

سبھی غموں کو بھول جاتے ہیں

آہ! یہ یادیں بہت تکلیف دیتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.