Aromanish
0

آؤ کبھی ہمارے سنگ حجاب اُٹھا کر

October 18, 2026

آؤ کبھی ہمارے سنگ حجاب اُٹھا کر

ساقی اپنے میخانے کی کتاب اُٹھا کر

ایک دوگھونٹ پینے سے جی بھرے گا کیا میرا

پلادے آج نظروں سے شراب اُٹھا کر

کر ہونٹ میرے سامنے شیشے کی صراحی

آج ہونٹ پھر جلا میرے تیزاب اُٹھا کر

کب تک ہو یہ سنگساری میرے پاس چمن میں

تم بھی تو کرو وار اک گلاب اُٹھا کر

لوگے اور کتنا پیار کا آہ! امتحان دل

کہو تو پھر دکھاؤں ایک مضراب اُٹھا کر

آذاد پنچھی ہوں میں، مجھے قید کرو گے

آؤنگا جب بھی میں تو اک عذاب اُٹھا کر

آؤ میرے لہو سے لکھو پیار کی تعریف

اس میں پھر دیکھنا، میرا جواب اُٹھا کر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.