Aromanish
0

افسوس

October 18, 2026

افسوس

بہت افسوس ہوتا ہے

جب دل یہ روٹھ جاتا ہے

احساسِ بے زبانی سے

دل جبکہ ٹوٹ جاتا ہے

وہ دامن اپنے دلبر کا

ہاتھوں سے چھوٹ جاتا ہے

بہت افسوس ہوتا ہے

جسے ہم جانِ من سمجھیں

جنہیں ہم یارِ من کہدیں

وہی انکار کرتا ہے

بے رخ اظہار کرتا ہے

یہ تو پاگل دیوانہ ہے

یہ کس سے پیار کرتا ہے

بہت افسوس ہوتا ہے

وہ پاس آکے بچھڑتا ہے

میرے خوں سے سنورتا ہے

مجھے سمجھا ہے اک پاگل

نہیں نغموں میں اس کے کچھ

بس اک دھڑکتا دل

بہت افسوس ہوتا ہے

جب کوئی آشنا کہہ دے

تیری ہر اک ادا جھوٹی

تیری ہر بات میں دھوکہ

تیرا رخ بے وفائی کا

بہت افسوس ہوتا ہے

معطر دکھ ہی ہوتا ہے

جب ایسا شخص جو اپنی

خطا کا بوجھ بھی لادے

بس اک پاگل دیوانے پر

بہت افسوس ہوتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.