Aromanish
0

آہ! مسلسل فِراق آجاؤ

October 18, 2026

آہ! مسلسل فِراق آجاؤ

میرے دل کے سرور آجاؤ

میرے آنکھوں کے نور آجاؤ

تجھ سے ملنا خطا ہے میری کیا

معاف کر میرا قصور آجاؤ

میری مجبوریاں تو دیکھو جان

میں ہوں کتنا مجبور آجاؤ

ظلمتِ شب کے پاس رہتا ہوں

تم سراپا ہو نور آجاؤ

روٹھتے کیوں ہو صنم مجھ سے تم

چلو میرا قصور آجاؤ

بھری دنیا میں ہوں تنہا جانم

تو ہے میرا حضور آجاؤ

وادیوں میں ہوں، پہاڑوں میں ہوں

تم ہو جلوۂِ طور آجاؤ

میں معطر سے مل کے آیا ہوں

اس سے کہنا ضرور آجاؤ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.