Aromanish
0

عشق کے ساتھ کام کرتے ہیں

October 18, 2026

عشق کے ساتھ کام کرتے ہیں
ہم تیرا احترام کرتے ہیں
جس قدر بھی تم روٹھ کر دیکھو
تیری یادوں میں شام کرتے ہیں
انتہا میں اُمید رکھتے ہیں
شیشے کو دل کا جام کرتے ہیں
ابھی یہ طے کرنا باقی ہے
کسے اُٹھ کر سلام کرتے ہیں
رات دن کام اک ہمارا ہے
دونوں ہی تیرے نام کرتے ہیں
چاہنا تجھ کو جرم ہے کیا دل
اس کا کچھ انتظام کرتے ہیں
آج سے اپنی معطر سانسیں
دیکھ لو تیرے نام کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.