Aromanish
0

چلو ایسا کریں اے دل ستارے بانٹ لیتے ہیں

October 18, 2026

چلو ایسا کریں اے دل ستارے بانٹ لیتے ہیں؎

ہم اپنے پیار کے جھوٹے سہارے بانٹ لیتے ہیں

چلو اس کو بھی ہم سوداگری سمجھیں تو اچھا ہو

کہ ہم اپنے نفعے اپنے خسارے بانٹ لیتے ہیں

میں ہوں سنسان ساحل پر، چلو ایسا کریں اے دل

ہم اپنی ذات کے کچھ ہی کنارے بانٹ لیتے ہیں
تم اپنے دکھ مجھے دے دو، میری خوشیاں سبھی لے لو

ہم اپنی عادتیں، جذبے بھی سارے بانٹ لیتے ہیں

ہم اپنے شہر میں رسوا معطر اس لیے تو ہیں

کہ اپنے شہر کے دکھ درد سارے بانٹ لیتے ہیں

؎ فیؔض کی غزل سے متاثرہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Be first to read and listen

New releases, audiobook drops and launch offers. No spam.